اداکارہ میرا نے اپنے دبئی منتقل ہونے کی خبروں کی تردید کر دی

165

(انٹر ٹینمنٹ ڈیسک )

معروف پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا کہ میرے دبئی شفٹ ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا گھر ہے اور میں اپنے گھر کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔
” دبئی میراآنا جانا لگا رہتا ہے، اس کا بالکل یہ مطلب نہیں کہ میں مستقل طور پر دبئی شفٹ ہو رہی ہوں، “انہوں نے کہا۔
میرا کا کہنا تھا کہ مجھ سے بہت سے لوگ حسد کرتے ہیں ۔وہی لوگ میرے خلاف افواہیں بھی پھیلاتے رہتے ہیں مگر مجھے ان باتوں کی کوئی پرواہ نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here