بھتہ خوروں نے مہیش بھٹ کو قتل کی دھمکی دے دی

123

(انٹرٹینمنٹ ڈیسک )

معروف بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کو بھتہ خوروں نے 50 لاکھ نہ دینے پر ان کی بیٹی عالیہ بھٹ اور اہلیہ کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہیش بھٹ کوایک نامعلوم شخص کی جانب سے فون کال موصول ہوئی ۔ نا معلوم شخص نے مہیش بھٹ سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا اور رقم ادا نہ کرنے پر انکی بیٹی اور اہلیہ کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔
مہیش بھٹ نے پہلے دھمکی آمیز کال کو مزاق سمجھا لیکن بھتہ خور کی جانب سے مسلسل ٹیلی فون ، ایس ایم ایس اور واٹس ایپ میسجز موصول ہونے کے بعد انہوں نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرادی ، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here